نئی دہلی،28جولائی(ایجنسی) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے لوک سبھا کو آج بتایا کہ اتراکھنڈ میں چمولی ضلع کے بارہ ہوتی میں گذشتہ دنوں چینی فوجیوں نے دراندازی نہیں کی تھی بلکہ سرحد کی خلاف ورزی کی تھی۔
مسٹر پاریکر نے اس سلسلے میں اپوزیشن
بالخصوص کانگریس اراکین کے خصوصی مطالبہ پر ایوان کو بتایا کہ بارہ ہوتی کا واقعہ چینی فوجیوں کی دراندازی نہیں بلکہ یہ حقیقی کنٹرول لائن واضح نہیں ہونے کی وجہ سے سرحد کی خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔
حالانکہ انہوں نے واضح کیا کہ اس کے باوجود اس واقعہ کے سلسلے میں چینی افسران سے اعتراض درج کرایا جائے گا۔